Topics

کائناتی پروگرام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘۔ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ

*ایک لوح محفوظ اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔

*ایک حضیرےپر ایک کھرب سے زیادہ آباد نظام واقع ہیں۔ ایک آباد نظام کو قائم رکھنے کے لئے غیر مستقل نظام اسٹور کی حیثیت سے رکھتے ہیں غیر مستقل نظام سے مراد یہ ہے کہ پو رے پور ے نظام بنتے اور ٹوٹتے جا تے ہیں اور اس ٹوٹ پھوٹ سے آباد ،مستقل نظام فیڈ(FEED) ہو تے رہتے ہیں ۔ ہر نظام میں الگ الگ سماوات ، ارض ، جبال ، حیوانات ، جمادات ، نباتا ت وغیرہ اسی طر ح موجو د ہیں جس طر ح ہم اپنے نظام میں دیکھتے ہیں ۔

اللہ نے جب انسان اور جنات کو اپنی محبت کے ساتھ پیدا کیا تو اس کے رہنے کے لئے جنت کو اپنا پسندیدہ مقام قرار دیا۔ اور کہا ۔" اے آدم تو اپنی بیوی کے ساتھ جنت میں قیام کر اور جہاں سے دل چا ہے خوش ہو کر جنت کی نعمتوں سے اپنی بھوک رفع کر۔ اور اپنی پیاس بجھا اور دیکھ اس درخت کے قریب نہ جا نا ورنہ تیرا شمار ظالموں میں ہو گا ۔ "

حقیقت کی زندگی گزارنے کی تر غیب دینے اور دوزخ سے بچنے کی تلقین کے لئے دنیا میں اب تک ایک لا کھ چو بیس ہزا ر پیغمبر آچکے ہیں۔ اور ان پیغمبروں کی تعلیمات پھیلا نے کے لئے ان کے وراثت یا فتہ دوست آتے رہے ہیں ۔ اور آتے رہیں گے ۔یہ تمام بزرگ، اوتار اور اولیا ءاللہ اپنے اپنے ما حول اورما حول میں را ئج زبان کے مطابق وحدانیت کا پر چار کر تے رہے کہ اللہ ایک ہے، یکتا ہے ، بے نیار ہے ،نہ وہ کسی کا باپ ہے اور نہ وہ کسی کا بیٹا ہے اور نہ اس کا کوئی خاندان ہے۔ اسی وحدت اور وحدانیت پر ہر مذہب نے راگ الاپا ہے ۔ زمین پر کسی ایسے مذہب کا وجود نہیں ہے جس نے اللہ تعالیٰ کے وجود سے انکار کیا ہو ۔ اللہ کے دو ستوں نے احدیت ، صمدیت ، حقانیت اور وحدانیت کو سمجھانے اور سمجھنے کے لئے مختلف راستے اور طریقے بتائے ہیں ۔ 

Topics

Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے