Topics
چیونٹیوں میں ایک
ایسی قسم چیو نٹیوں کی ہو تی ہے جن میں ہوا میں تحلیل ہو نے اور فا صلوں کو حذف کر
کے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنے کی کی غیر معمولی صلا حیت ہوتی ہے
۔ سائنس دانوں کے سیکڑوں تجر بات کی رو
شنی میں یہ بات پو ری طرح ثابت ہو چکی ہے کہ ان چیونٹیوں میں ہوا میں تحلیل ہو نے کی صلا حیت موجود ہوتی ہے ۔
انڈے دینے کا وقت
آتا ہے تو ملکہ کا جسم بڑا ہو جا تا ہے ۔ پھر مصاحبین اور کا رکن ملکہ کی زیادہ
خدمت کر نے لگتے ہیں۔ اور ملکہ کے انڈے دینے کے بعد نئی آبادی ظہور میں آتی ہے۔ ملکہ
چھ ساتھ دنوں میں بیس20 سے تیس 30تک انڈے دیتی ہے جن کو کارکن بڑی مستعدی سے ملکہ
کے جسم سےعلیحدہ کر تے ہیں اور پھر ان انڈوں کو ایک جگہ حفاظت سے رکھ دیا جا تا ہے۔
چند دنوں میں انڈوں سے چھوٹے چھوٹے کیڑے نکل آتے ہیں اور آہستہ آہستہ بالغ
چیونٹیوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں ۔ جہاں
تک ملکہ کا تعلق ہے تقریباً نصف درجن انڈے ایسے ہو تے ہیں جن کی دیکھ بھال
کارکن خصوصی طور پر کر تے ہیں ۔ ان میں پانچ چھ ملکا ئیں نکلتی ہیں ۔ جس کے نتیجے
میں پرانی آبادی کے افراد چھ یا ساتھ حصوں میں تقسیم ہو کر ملکہ کے گرد جمع ہو جا
تے ہیں ۔ ہر ملکہ کے کارکن اطاعت گزاری اور خدمت گزاری میں انتہاء کر دیتے ہیں۔
یہ ننھا سا حشرہ(INSECT) اس قدر نظم و ضبط اور تعاون سےکس طرح کام کر
تا ہے ۔ اس کو نظم و ضبط اور تعاون ِ باہمی سے رہنے کا طر یقہ قدرت (INSPIRE)انسپائر کر تی ہے ۔ اس
نظم و ضبط کو کسی طر ح بھی عقل و شعور کے دائرے سے باہر نہیں کہا جا سکتا ۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔
*ایک کتاب المبین
*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ
*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے
*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام
*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔
یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔