Topics
حضرت بابا تا ج
الدین نا گپو ری ؒ کے نواسے اور قلندرشعور کے با نی قلندر بابا اولیاء ؒ اپنی کتاب
"تذکرہ تا ج الدین بابا ؒ "میں شیر کی عقیدت کا
واقعہ اور اس واقعہ کی عملی تو جیہ بیان کر تے ہو ئے فر ما تے ہیں کہ :
"ایک دن نانا
تا ج الدین نا گپو ری ؒ واکی شریف کے جنگل (بھا رت )میں چند لوگوں کے ساتھ پہاڑ پر
چڑ ھتے چلے گئے ۔ نانا ؒ مسکر ا کر کہنے
لگے ۔’’ میاں جس کو شیر کا ڈر ہو وہ چلا جا ئے ۔ میں تو یہاں
ذرا سی دیر آرام کر وں گا ،خیال ہے کہ شیر ضرور آئے گا ۔جتنی دیر قیام کر ے اس کی
مر ضی ۔ تم لوگ جا ؤ ،کھا ؤ پیو ۔ اور مزے کر و۔"بعض لوگ اِدھر اُدھر چھپ گئے
اورزیادہ چلے گئے ۔
گرمی کا موسم تھا
درختوں کا سایہ اور ٹھنڈی ہواخمار کا طو فان اٹھا رہی تھی۔ نانا اب دبیز گھا س پر
لیٹ چکے تھے ۔ آنکھیں بند تھیں ۔فضا ء میں بالکل سنا ٹا چھایا ہوا تھا ۔
چند منٹ گزرے ہی
تھے کہ جنگل بھیانک محسوس ہونے لگا ۔ اس کے بعد بھی کچھ وقفہ ایسا گزر گیا جیسے شدید انتظار ہو
۔ یہ انتظار کسی سادھو ، کسی جو گی ، کسی اوتار کسی ولی یا کسی انسان کا نہیں تھا
بلکہ ایک درندہ کا تھا جو کم از کم میرے ذہن میں قدم بہ قدم حر کت کر رہا تھا ۔ یکایک نانا ؒ کی طرف نگاہیں متوجہ
ہو گئیں ۔ان کے پیروں کی طر ف ایک طو یل القامت شیر ڈھلا ن سے اوپر چڑھ رہا
تھا ۔ بڑی آہستہ خر امی سے بڑے ادب کے ساتھ ۔
شیر نیم وا آنکھوں
سے نانا تا ج الدین ؒ کی طر ف دیکھ رہا تھا۔ذرا دیر میں وہ پیروں کے بالکل قریب
آگیا ۔ ناناؒ گہری نیند میں بے خبر تھے ۔ شیر زبان سے تلوے چھو رہا تھا چند منٹ
بعد اس کی آنکھیں مستانہ واری سے بند ہو گئیں ۔اس نے اپنا سر زمین پر رکھ دیا ۔
نانا تا ج الدین ؒ
ابھی تک سو رہے تھے۔ شیر نے ذرا ہمت کر کے تلوے چاٹنا شروع کردیے۔ اس حر کت سے
نانا کی آنکھ کھل گئی ۔اٹھ کر بیٹھ گئے ۔
شیر کے سر پر ہا تھ پھیرا کہنے لگے ۔ ’’ تو آگیا ۔ اب تیری صحت بالکل ٹھیک ہے میں تجھے
تندرست دیکھ کر بہت خوش ہوا ۔ اچھا، اب جا
ؤ ‘‘ ۔ شیر نے بڑی ممنو نیت سے دم ہلائی اور چلا گیا۔
میں نے ان واقعات
پر بہت غور کیا ۔یہ بات کسی کو معلوم نہیں کہ شیر پہلے کبھی ان کے پا س آیا تھا ۔
مجبو راًاس امر کا یقین کر نا پڑتا ہے نانا اور شیر پہلے سے ذہنی طور پر رو شنا س
تھے ۔رو شناسی کا ایک ہی طر یقہ ہو سکتا ہے۔ انا کی جو لہریں نانا اور شیر کے
درمیان ردوبدل ہو تی تھیں وہ آپس کی ملاقات کا با عث بنتی تھیں ۔ عارفین
میں کشف کی روش عام طور پر یہی ہو تی ہے لیکن اس واقعے سے معلوم ہو ا کہ جا نوروں
میں بھی کشف اسی طرح ہو تا ہے ۔کشف کے معاملے میں انسان اور دو سری مخلوق یکساں ہے
۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔
*ایک کتاب المبین
*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ
*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے
*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام
*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔
یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔