Topics

انڈوں کی تقسیم


شتر مر غ میں عقل و فہم کا اندازہ اس عمل سے لگا یا جا تا ہے کہ اپنے انڈوں کی تین قسمیں کر تا ہے کچھ کو ریت میں دبا دیتا ہے ، چند کو دھوپ میں چھوڑ دیتا ہے اور بقیہ کو سینے لگتا ہے ۔ جب انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں تو دھوپ میں رکھے ہو ئے انڈوں سے رقیق مادہ نکالتا ہے بچوں کو پلا تا ہے ۔ اس غذا سے بچوں میں نشو ونما کی رفتار تیز ہو جا تی ہے اور جب بچے قدرے بڑ ے ہو جا تے ہیں تو ریت میں دبا ئے ہوئے انڈوں کو توڑ کر تھوڑی دیر کے لئے کھلا چھو ڑ دیتا ہے۔ ریت میں دبنے کی وجہ سے اور ٹوٹنے کے بعد برا ہ راست دھو پ پڑنے سے ان انڈوں میں کیڑے مکوڑے پیدا ہو جا تے ہیں اور یہ کیڑے مکو ڑے ان بچوں کی غذا بن جا تے ہیں ۔جب بچوں کی نشو ونما کا سلسلہ آگے بڑھتا ہے تو پھر گھا س پھو س کو اپنی غذا بنا لیتے ہیں اور یوں یہ بچے سن بلو غت میں قد م رکھ دیتے ہیں شتر مرغ کا انڈوں کو اس طرح رکھنا کسی طور عقل و دانشمندی سے کم نہیں ہے ۔ 

Topics


Qalandar Shaoor

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ نے اپنے ذہن میں موجود کا ئناتی پرو گرام کو شکل وصورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو کہا ’’کُن ‘‘ تو اللہ کے ذہن میں کا ئناتی پروگرام ایک تر تیب اور تدوین کے ساتھ اس طر ح وجود میں آگیا ۔۔۔

*ایک کتاب المبین 

*ایک کتاب المبین میں تیس کرو ڑ لوح محفوظ 

*ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے

*ایک حضیرے میں ایک کھر ب سے زیادہ مستقل آباد نظام اور با رہ کھر ب غیر مستقل نظام 

*ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہو تا ہے ۔ ہر سورج کے گر د نو۹ ،با رہ۱۲ ،یا تیرہ ۱۳سیارے گر دش کر تے ہیں ۔ 

یہ محض قیاس آرائی ہے کہ انسانوں کی آبادی صرف زمین (ہمارے نظام شمسی )میں پا ئی جا تی ہے ۔ انسانوں اور جنات کی آبا دیاں ہرحضیرے پر موجودہیں ۔ہر آبادی میں زندگی کی طرزیں اسی طرح قائم ہیں جس طرح زمین پر موجود  ہیں۔بھوک، پیاس، خواب، بیداری ،محبت ، غصہ ، جنس ، افز ائش نسل وغیرہ وغیرہ زندگی کا ہر تقاضہ ، ہر جذبہ ، ہر طرز ہر سیارہ میں جا ری وساری ہے ۔