Topics

یَاوَہَابُ ۔ شادی میں رکاوٹ

سوال: میری عمر ستائیس سال ہے۔ بی اے میں ہوں اللہ نے اچھی صورت کے ساتھ ساتھ اچھے والدین کی تربیت بھی دی ہے۔ 

جس کے لئے میں ہر وقت شکر گزار رہتی ہوں۔ مجھ سے بڑی اور چھوٹی بہنوں کی شادی ہو گئی ہے۔ اور وہ اپنے گھروں میں خوش ہیں لیکن معلوم نہیں کہ میری شادی میں کیا رکاوٹ ہے۔ رشتہ آتا ہے لیکن واپس جانے کے بعد دوبارہ جواب ہی نہیں دیتے۔ میں اپنے مستقبل سے مایوس ہو کر آپ کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دیتی ہوں کہ میرے لئے کوئی روحانی علاج تجویز فرمائیں تا کہ میرے والدین میری ذمہ داری سے بھی باسانی سبکدوش ہو جائیں۔

جواب: ایسی تمام خواتین جن کی شادی میں کوئی رکاوٹ ہو یا کوئی معقول رشتہ نہیں آ رہا ہو، ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ عشاء کی نماز کے بعد تین سو مرتبہ یا وہاب پڑھ کر اپنے مقصد کے لئے دعا کریں۔ انشاء اللہ اس عمل سے اللہ تعالیٰ سب پر اپنا فضل کرے گا۔ عمل کی مدت تین ماہ ہے۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لیں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔