Topics

خون کی کمی۔ایام کی کمی کی شکایت

سوال: پانچ سال سے ایام کی کمی کی شکایت ہے۔ شروع شروع میں تو میں نے اتنا غور نہیں کیا مگر بعد میں میرے جسم پر بال پیدا ہونے لگے۔ تین سال سے میں ایک عجیب سی کیفیت سے دوچار ہوں۔ میرے پورے جسم میں سوئیاں چبھتی ہیں، ہلکی سی خارش ہوتی ہے پھر بہت سارے بال نکل آتے ہیں۔ یہ سوئیاں اس طرح سے چبھتی ہیں کہ گرمی کے موسم میں گرمی دانے انسان کو چبھتے ہیں یا یہ کہ کسی نے اچانک پن چبھو دی ہو اس سلسلے میں ڈاکٹروں اور حکیموں سے رجوع کیا کسی کی سمجھ میں نہیں آیا سب یہی کہتے ہیں کہ خون کی کمی ہے۔

جواب: نیلی شعاعوں کا تیل کمر میں ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر جو کولہوں کے درمیان ہوتا ہے۔ دائروں میں رات کو سوتے وقت اور صبح دس منٹ مالش کرائیں اس کے ساتھ ساتھ لیڈی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس کی ہدایت پر عمل کریں۔ رات کو سونے سے پہلے پندرہ منٹ جامنی رنگ کی روشنی کا مراقبہ کریں۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔