Topics

کمر میں درد کا علاج

سوال: جناب خواجہ صاحب! السلام علیکم

میری ریڑھ کی ہڈی یعنی کمر میں شدید درد ہے۔ ڈاکٹری اور حکیمی بہت علاج کرایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ڈاکٹروں کے کہنے پر ایکسرے بھی نکلوائے۔ سب ٹھیک ہیں۔ بہت علاج کرانے کے بعد بھی فائدہ نہیں ہوا۔ درد کو تقریباً 14مہینے ہو گئے ہیں۔ اب آپ ہی میری مدد کریں تا کہ میری مشکل حل ہو جائے۔ آپ کا زندگی بھر شکر گزار رہوں گا۔

جواب: وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ!

نیلی شعاعوں کا تیل کمر میں درد کی جگہ دائروں میں مالش کریں۔ رات کو یا دن میں ایک مرتبہ کتاب ’’روحانی علاج‘‘ میں سے گدی اور کمر میں درد کا علاج دو عدد پلیٹوں پر زعفران اور عرق گلاب سے لکھ کر صبح شام دھو کر پئیں۔ ہر جمعرات کو دو روپے خیرات کر دیا کریں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔