Topics

فالج کا علاج

سوال: میری اہلیہ کی عمر ساٹھ سال ہے۔ پہلے اسے پیٹ میں ناف کے نیچے ہر وقت دھڑکا سا لگا رہتا تھا پھر دونوں ٹانگوں پر مرض فالج کا حملہ ہوا اور سنبھلنا مشکل ہو گیا۔ ڈاکٹر نے دماغ میں رسولی بتلائی۔ آپریشن بھی کرا لیا گیا مگر شومئی قسمت لقوہ اور فالج میں مستقل مبتلا ہے۔ بائیں آنکھ بھی خراب ہو گئی ہے۔ منہ ابھی تک ٹیڑھا ہے۔ فالج کا حملہ گردن سے دائیں حصہ کی جانب ہے۔ آپ کے ہاتھ میں بڑی شفا ہے۔ آپ ہمیں کوئی روحانی علاج یا جو آپ سمجھیں تعلیم فرما دیں تا کہ میری اہلیہ صحت یاب ہو جائے۔

جواب: روشنی کی رو جب ام الدماغ سے گزرتی ہے تو اس کے درمیان اگر کاسمک ریز ہو جائے تو برقی نظام تباہ ہو جاتا ہے۔ اس کا اثر کندھے سے پیر تک ہوتا ہے۔ اس کو فالج کہتے ہیں۔ لقوہ کا تعلق اعصاب سے ہے۔ دماغ کے خلیوں کی درمیانی رو جب ایک طرف زور ڈالتی ہے تو اس طرف کا چہرہ ٹیڑھا ہو جاتا ہے۔ اس کا اثر کانوں، آنکھوں، ناک اور جبڑے پر پڑتا ہے۔ اسی سے بینائی بھی متاثر ہوتی ہے۔ روحانی علاج یہ ہے

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رمیم فرق الحسام

۷۹۱۱۱۹۲۷۳۱۱۴

کھانے کے زردہ رنگ کو پانی میں گھول کر روشنائی بنا لیں۔ اس روشنائی سے یہ تعویذ تین عدد چینی کی پلیٹوں پر لکھ کر صبح، شام اور رات پانی سے دھو کر پلائیں۔ یہی تعویذ چکنے اور موٹے ایک بالشت کاغذ پر لکھ کر سر، گدی، پیشانی اور چہرہ پر دن میں تین مرتبہ ملیں۔ ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کرائیں۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔