Topics

نامعلوم بیماری

سوال: ہمارے ماموں کی عمر تقریباً 49سال ہے۔ ہم آج تک نہیں سمجھ پائے کہ انہیں کیا بیماری ہے؟ ڈاکٹر نے انہیں ذہنی مریض بتایا ہے۔ پیروں، فقیروں نے جادو کا اور عامل حضرات نے آسیب کا اثر بتایا ہے۔ ہر طرح کے دم علاج کے باوجود ہم نے انہیں صحت مند نہیں دیکھا۔ ہمیں آپ پر کامل اعتماد ہے۔ کوئی ایسی دعا، دوا یا وظیفہ تحریر فرما دیں کہ ماموں صحت مند ہو جائیں۔

جواب: آپ مندرجہ ذیل تعویذ کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کر کے ماموں کے گلے میں ڈال دیں۔ اور دو روپے خیرات کریں۔ 



اس کے ساتھ ساتھ ایک ماہ تک نمک بالکل بند کر دیں اور صبح، دوپہر، رات ایک ایک چمچہ شہد پر تین بار اَلرَّضَاعَتْ عَمَا نَوِیْلُ پڑھ کر کھلائیں۔ کم از کم سینتالیس دن تک۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔