Topics

قوت ارادی

سوال: میں شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوں۔ آپ کو خدا اور رسولﷺ کا واسطہ آپ براہ مہربانی میری زندگی کی اس ناکامی کو ختم کریں۔ مایوسی بڑھتی جا رہی ہے ہر شخص میرے ساتھ برائی کرتا ہے اور حسد کرتا ہے۔ میں نے ایک عامل سے حساب کتاب بذریعہ علم نجوم کروایا تھا۔ اس نے بتایا کہ میرے ہر کام میں رکاوٹ ڈالی گئی ہے اور مجھ پر سحر یا بندش وغیرہ کی گئی ہے۔ آپ دیکھیں کہ آیا کہ یہ بات درست ہے اور کیا مجھ پر عمل کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مجھے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔

جواب: نجومی صاحب نے جو کچھ بتایا ہے یہ کہ آپ کے اندر قوت ارادی کمزور ہے۔ آپ کسی ایک کام کو مستقل بنیاد پر نہیں کرتے۔ کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ انشاء اللہ قوت ارادی(Will Power) میں اضافہ ہو گا اور خوب کامیابی ہو گی۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔