Topics

گھر کا سکون

سوال: ہم سات بہن بھائی ہیں۔ جن میں سے دو کی شادی ہو گئی ہے۔ لیکن دونوں کو ان کے جیون ساتھی اچھے نہیں ملے۔ بہن کے شوہر سطحی ذہن کے مالک ہیں۔ ہر آدمی کے ساتھ باجی پر غلط الزام لگا دیتے ہیں۔ حالانکہ وہ اب پانچ بچوں کے باپ ہیں۔ ہر چیز کی آسائش ہے لیکن باجی ذہنی سکون کے لئے ترس رہی ہیں۔ بھائی کی شادی ہوئی تو بیوی بہت چالاک ملی۔ بھیا کو بالکل بدھو بنایا ہوا ہے۔ بھیا ان کے سامنے کسی کی نہیں سنتے۔ جب بھی امی بات کرنے لگتی ہیں، بھائی گالی دیتے ہیں۔

جواب: اپنی امی سے کہیئے کہ وہ ہر نماز کے بعد سو باراَللّٰہُ لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّومُ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ اس وظیفہ کی برکت سے گھر میں سکون و راحت کی فضا قائم ہو جائے گی۔ انشاء اللہ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔