Topics

بدروح

سوال: مجھے بچپن سے ایک بدروح پریشان کرتی رہتی ہے، میں نے اس بدروح سے نجات حاصل کرنے کے لئے بہت سے عاملوں سے مل کر تعویذ وغیرہ لئے۔ دم کروائے دعا کروائی لیکن حالت وہی رہی۔

مجھے بد روح عجیب طرح سے تنگ کرتی ہے۔ بیٹھے بیٹھے جسم پر دباؤ محسوس ہوتا ہے۔ کوئی چیز کرنٹ کی طرح پورے جسم میں دوڑتی ہے۔ اور جسم کے اندر آواز بہت تیز گونجتی ہے کہ یہ کام کرو وہ کام کرو۔ یہ نہ کرو وہ نہ کرو۔ میں اس بدروح سے کہتا ہوں کہ مجھے چھوڑ دو لیکن وہ میری ایک نہیں سنتی۔ اس بدبخت روح کی وجہ سے میں میٹرک نہ کر سکا۔ سارا دن شیطانی حرکتوں کی نذر ہو جاتا ہے۔ بدروح مجھے مستقبل میں آنے والے واقعات بھی بتاتی ہے لیکن صرف وہ واقعات بتاتی ہے جس میں نقصان ہوتا ہے۔

جواب: ایک مومی کاغذ پر بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم یَا حَیُّ قَبْلَ کُلِّ شَيْءٍ یَا حَیُّ بَعْدَ لکھ کر اس کو شہد میں ڈال دیں۔ شہد کسی بوتل یا شیشے کے برتن میں رکھیں۔ دن میں دو مرتبہ اس شہد میں سے ایک چمچہ کھا لیا کریں۔ تین ہفتے تک کھانے میں نمک بالکل بند کر دیں۔ اس کے بعد بھی نمک کم سے کم استعمال کریں۔ غذا میں میٹھی چیزیں زیادہ کھائیں اور نیز مصالحے دار اشیاء سے پرہیز کریں۔ صبح نہار منہ ایک گلاس پانی پر سورہ فلق دم کر کے پی لیا کریں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔