Topics

ہر ذرہ ہے اک خاص نمو کا پابند

ہر ذرہ ہے اک خاص نمو کا پابند

سبزہ و صنوبر ہو کہ ہوسروبلند

انسان کی مٹی کے ہر اک ذرہ سے

جب ملتا ہے موقع تو نکلتے ہیں پرند

 

مزید تشریح!          اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ ہم نےمقداروں  سے تخلیق کی ہے، ہر تخلیق میں معین مقداریں کام کر رہی ہیں، جو ہر نوع کو دوسری نوع سے اور ہر فرد کو دوسرے فرد سے ممتاز کردیتی ہیں۔ مٹی کے ذرات ایک ہی ہیں لیکن ان ذرات کی مقداروں میں ردوبدل سے طرح طرح کی تخلیق وجود میں آ رہی ہے۔ مٹی کے یہ  ذرات کہیں سرد وسمن،  کہیں کوہ و دمن، اور کہیں خوش الحان پرند بن جاتے ہیں، اور جب بظاہر مٹی کے یہ بے جان ذرات زندگی کو اپناتے ہیں تو رنگ رنگ کائنات میں بکھر جاتے ہیں اور ان ہی  رنگوں سے جیتی جاگتی ایک دنیا عالم وجود میں آ جاتی ہے۔



________________

روحانی ڈائجسٹ: دسمبر 83

Topics


Sharah Rubaiyat

خواجہ شمس الدین عظیمی

ختمی مرتبت ، سرور کائنات فخر موجودات صلی اللہ علیہ وسلم کے نور نظر ، حامل لدنی ، پیشوائے سلسۂ عظیمیہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کی  ذات بابرکات نوع انسانی کے لیے علم و عرفان کا ایک ایسا خزانہ ہے جب ہم تفکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح عیا ں ہوجاتی ہے کہ اللہ تعالی نے جہاں آپ تخلیقی فارمولوں اور اسرار و رموز کے علم سے منور کیا ہے وہاں علوم و ادب اور شعرو سخن سے بہرور کیا ہے۔ اسی طرح حضوور بابا جی ؒ کے رخ جمال (ظاہر و باطن) کے دونوں پہلو روشن اور منور ہیں۔

لوح و قلم اور رباعیات جیسی فصیح و بلیغ تحریریں اس بات کا زندہ  و جاوید ثبوت ہیں کہ حضور بابا قلندر بابا اولیاءؒ کی ذات گرامی  سے شراب عرفانی ایک ایسا چشمہ پھوٹ نکلا ہے جس سے رہروان سلوک تشنۂ توحیدی میں مست و بے خود ہونے کے لیے ہمیشہ سرشار  ہوتے رہیں گے۔