Topics

ذرات جبین زرفشاں بنتےہیں

ذرات جبین زرفشاں بنتےہیں

ذرات ہی روئے مہ وشاں بنتے ہیں

ذرات ہی باعث ہیں کف سیمیں کا

ذرات ہی پائے گل فشاں بنتے ہیں

تشریح!           ہڈیوں کا ایک پنجرہ ہے جس کے اوپر گوشت  کی تہیں جمی ہوئی ہیں، گوشت کی ان تہوں کو اعصاب نے کسا ہوا ہے، اعصاب کو مضبوط اور مستحکم کرنے ان کی بد صورتی کو خوب صورتی میں بدلنے کے لیے اس پورے نانسانی پنجرہ پر کھال کا غلاف چڑھا ہوا ہے، کھال کے اوپر نقش ونگار ہیں، جب یہ تصویر پوری  ہوتی ہے، اور رعنائی کے ساتھ جلوہ گر ہوتی ہے، تو ہم اسے دلہن بناتے ہیں، ماتھے پر جھومر سجاتے ہیں، سنہرے زیوارات اور جواہرات سےچہرے کو مزین کرتے ہیں۔ خوب صورت ہاتھوں کو اور زیادہ دلکش بنانے کے لیےہیرے کے انگوٹھیاں پہناتے ہیں ، چاند کی چاندنی میں ڈھلی  ہوئی کلائیوں میں چوڑیاں ، ہاتھوں کو اور زیادہ دلکش بنا نے کے لیے ہیرے کی انگوٹھیاں پہناتے ہیں، مانگ میں افشاں بھرتے ہیں، اور جب ہم اس بنی سنوری دلہن کے انگ انگ میں جھومتی جوانی اور شراب سے بھرے ہوئے سراپا کا تجزیہ کرتے ہیں تو یہ حقیقت کھلتی ہےکہ جس پیشانی کو زیورات سے سجایا  ہے، وہ مٹی کے ذرات ہیں ، حسین و دلکش چہرہ بھی مٹی کے ذرات سے بنا ہے، خوب صورت ہاتھ اور مخروطی انگلیوں میں بھی مٹی کے ذرات کام کررہے ہیں، لب و لعل جن کے کھلنے پر پھول بکھر جاتےہیں، وہ بھی مٹی کے ذرات ہیں۔ سب سے ذرات بھی مٹی سے بنے ہوئے ہیں۔ ایسے ذرات جو مٹی میں تبدیل ہوکر پھر مٹی بن جاتےہیں۔                                 

Topics


Sharah Rubaiyat

خواجہ شمس الدین عظیمی

ختمی مرتبت ، سرور کائنات فخر موجودات صلی اللہ علیہ وسلم کے نور نظر ، حامل لدنی ، پیشوائے سلسۂ عظیمیہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کی  ذات بابرکات نوع انسانی کے لیے علم و عرفان کا ایک ایسا خزانہ ہے جب ہم تفکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح عیا ں ہوجاتی ہے کہ اللہ تعالی نے جہاں آپ تخلیقی فارمولوں اور اسرار و رموز کے علم سے منور کیا ہے وہاں علوم و ادب اور شعرو سخن سے بہرور کیا ہے۔ اسی طرح حضوور بابا جی ؒ کے رخ جمال (ظاہر و باطن) کے دونوں پہلو روشن اور منور ہیں۔

لوح و قلم اور رباعیات جیسی فصیح و بلیغ تحریریں اس بات کا زندہ  و جاوید ثبوت ہیں کہ حضور بابا قلندر بابا اولیاءؒ کی ذات گرامی  سے شراب عرفانی ایک ایسا چشمہ پھوٹ نکلا ہے جس سے رہروان سلوک تشنۂ توحیدی میں مست و بے خود ہونے کے لیے ہمیشہ سرشار  ہوتے رہیں گے۔