Topics

آگ کی لَپٹ


محمد عمران کلیم ۔۔۔

رات کو مراقبہ کیا تو شعوری مزاحمت اس حد تک بڑھ گئی کہ سر ایک بھا ری پتھر محسوس ہو نے لگا ۔ اس کے بعد مطلع صاف ہوا تو دیکھا کہ پا رے کی ایک بڑی لہر اٹھی اور پو ری دنیا اس کے اندر ڈوب گئی ۔ جب وہ لہر گزر گئی تو پا رے کے کئی حوض دیکھے ۔ پھر دیکھا کہ ایک بڑی لہر آئی جس کے اوپر نور تھا اور نیچے پا رہ  کی لہر نے پو ری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ کئی بار دنیا کے گرد گھو می ۔

۱۰۔ جنوری : آج مراقبہ شروع کیا تو دیکھا کہ پو ری دنیا ایک چھوٹے سے گو لے کی شکل میں تبدیل ہو کر پا رہ کی شکل میں تبدیل ہو کر پا رہ کے حوض میں ڈوبی ہو ئی تیر رہی ہے ۔پھر میں نے خود کو زمین کے ساتھ پا یا اور پو ری دنیا پا رے میں ڈوبی ہو ئی نظر آئی اور میں نے محسوس کیا کہ میرا پلنگ پا رے پر سوار ادھر ادھر ڈول رہا ہے اور پا رہ کی لہریں مجھ سے ٹکرا رہی ہیں ۔

۱۹ ۔ فر وری : مجھے کھلی آنکھوں سے اپنا دل نظر آیا اس کے اندر دیکھا تو پو ری دنیا پا رہ کے حوض میں ڈوبی ہوئی نظر آئی ساری دنیا میں پا رہ کا طوفان اٹھا ہوا ہے اور ہر طرف طغیائی آئی ہوئی ہے اور آہستہ آہستہ اس تصور میں گہرائی بڑھتی گئی اور ساتھ ساتھ سر پر ایک بو جھ محسوس ہوا کنپٹیوں میں ایسا لگا ان پر درد کی ٹیسیں اٹھ رہی ہیں پھر یہ ٹیسیں ختم ہو گئیں اورمیں سو گیا ۔

۲۰ ۔ فر وری : آج مراقبہ شروع کر نے سے پہلے سانس کی مشق کی تو تھوڑی سی گر می شروع ہو ئی جو ہر سانس کے ساتھ بڑھتی ہی گئی ۔آخر سانس نکالتے ہو ئے ایسا لگتا ہے کہ میری سانس کے ساتھ آگ کی لپٹ نکل رہی ہو اور ریڑھ کی ہڈی میں کو ئی چیز ہل رہی ہے پھر مراقبہ کیا تو حسب معمول فو را ً ہی تصور بندھ گیا اور طبیعت پر سکون ہو گئی ۔

ہدایت : مراقبہ کر نے سے پہلے ایک گلا س پا نی میں شہد گھول کر پی لیا کر یں ۔ پا نی آہستہ آہستہ گھونٹ گھونٹ کر کے پئیں ۔ کھانوں میں نمک کی مقدار کم کر دیں ۔ 

Topics


Telepathy Seekhiye

خواجہ شمس الدین عظیمی

انتساب
ان شاداب دل د و ستوں کے نام جو مخلوق
کی خدمت کے ذریعے انسانیت کی معراج
حاصل کر نا چاہتے ہیں
اور
ان سائنس دانوں کے نام جو ن دو ہزار چھ عیسوی کے بعد زمین کی مانگ میں سیندور
بھر یں گے ۔