Topics

احساس کمتری سے نجات


محمد سلیم قریشی ، لاہور ۔۔۔

پچھلے کئی ہفتوں سے دن میں اکثر خوبصورت  نیلےرنگ کی روشنی چمکتی ہو ئی نظر آتی ہے ۔ اکثر ایسا بھی ہو تا ہے کہ جو بات ذہن سوچتا ہے وہ ہو جا تی ہے میں نے اس عرصہ میں خا ص  طور پر ایک بات نوٹ کی ہے کہ پہلے میں احساس کمتری کی بنا پر کسی سے بات کر تے وقت اس سے آنکھ ملا کر با ت نہیں کر سکتا تھا لیکن اب میں ہر شخص سے خود اعتمادی کے ساتھ بات کر سکتاہوں ۔

۸ ۔ فروری : پہلے سفید رو شنیوں کے جھما کے ہو تے رہے اس کے بعد زرد رشنی کی لہریں دکھا ئی دیں پھر دیکھا کہ خا نہ کعبہ ہے لوگ طواف کر رہے ہیں ۔ اس منظر کو میں نے کافی اونچائی سے دیکھا اس کے علاوہ اور بھی چیزیں نظر آئیں لیکن یاد نہیں رہیں ۔ ایک دفعہ ایسا لگا کہ جیسے کمر کے نچلے حصے سے کو ئی چپکی ہو ئی چیز نیچے اتر رہی ہے ۔

۱۵۔ فر وری : پہلے زرد رنگ کی لہریں ناک کی طر ف سے آتی دیکھیں ۔ اس کے بعد نظر آیا کہ بہت سے لوگ  ایک قطار میں نماز پڑ ھ رہے ہیں یکایک کسی نے زمین پر کو ئی چیز پھینکی اس کے چھینٹے ادھر اُدھر بکھرے اور میں ان سے اپنا منہ بچانے کی کوشش کر رہا ہوں اس کے بعد چھو ٹے سائز میں سفید رنگ کی چمکدار خوبصورت لہریں ناک کے پاس سے گزریں ۔ لگ رہا تھا کہ جیسے کا فی وقت گزر چکا ہے ۔ آج سر میں ہلکا سا درد ہو ا ۔

۱۲۔ فر وری : آج زرد لہروں کو ساکت حالت میں دیکھا ، پھر دیکھا کہ سفید رنگ کے تختے ہیں اور ان پر کا لے رنگ سے کچھ کچھ لکھا ہوا ہے ۔

ملک حق نواز ۔۔۔

۲۰۔ فر وری : مشق کے بعد سونے کے لئے لیٹا تو میرے دل سے کر نٹ نکل کر سارے جسم میں سرا یت کر گیا اور جسم کی اس شدت سے تھر تھر کا پنے لگا ۔کے بعد دیکھا کہ میرے سامنے سے اندھیرا چھٹ گیا ہے ۔

محمد لطیف، کر اچی ۔۔۔

۲۹ ۔ اپر یل : مر اقبہ شروع کیا تو کا لے رنگ کے دائرے نظر آئے لیکن کچھ ہی دیر بعد بائیں آنکھ کے اوپر ایک رو شن گو لہ نظر آیا پھر ایک دم مجھے اپنے چاروں طر ف نور ہی نور نظر آیا پھر وقفے قفے سے نور کے جھماکے ہو تے رہے ۔


۴۔ مئی : آج آنکھوں کے سامنے اند ھیرا چھا یا ہو ا تھا ساتھ ہی کسی چیز کا سایہ چلتا ہوا نظر آیا پھر سفید لہریں نظر آئیں ۔اس کے بعد با ئیں آنکھ کے سامنے رو شنی نظر آئی ۔تھوڑی ہی دیر بعد دائیں آنکھ کے سامنے بھی روشنی نظر آئی ۔پھر ایک لمحے کے لئے میں اس سفید رو شنی میں ڈوب گیا ۔

ایم اے ، راولپنڈی ۔۔۔

۱۰ ۔ مئی : شیشے کا بنا ہواایک گنبد ہے اس میں سے روشنی نکل کر میرے سر پر پڑ رہی ہے یکا یک ایسا محسوس ہو اجیسے کسی نے گنبد کو چھیڑ دیا ہو اور لہر میرے سر میں سے ہو کر پیروں میں سے ہو تی ہو ئی زمین میں جذب ہو گئی ۔یہ کیفیت تقریباً ۸۰ سیکنڈ قائم رہی ۔

۱۶۔ مئی : دیکھا کہ سفید رنگ کا گنبد ہے اور اس کا رنگ تبدیل ہو رہا ہے کبھی سبز ہو جاتا ہے کبھی نیلا ۔

 

Topics


Telepathy Seekhiye

خواجہ شمس الدین عظیمی

انتساب
ان شاداب دل د و ستوں کے نام جو مخلوق
کی خدمت کے ذریعے انسانیت کی معراج
حاصل کر نا چاہتے ہیں
اور
ان سائنس دانوں کے نام جو ن دو ہزار چھ عیسوی کے بعد زمین کی مانگ میں سیندور
بھر یں گے ۔