Topics

ہونٹ

سوال: میرے دوست کے ہونٹوں پر سات آٹھ سال پہلے دانے نکلے تھے جن سے پانی بھی رستا تھا۔ چار سال تک اسی طرح ہوتا رہا کہ دانے نکلتے تھے پھر ٹھیک ہو جاتے تھے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ تین چار مہینے کے بعد وہ دانے نکلتے ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سے اس کے ہونٹوں کا رنگ تبدیل ہو گیا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ کوئی زود اثر علاج یا عمل بتا دیں کہ میرے دوست کا اصل رنگ واپس آ جائے۔

جواب: آپ اپنے دوست صاحب سے کہیں کہ اپنے معدہ کا بہت خیال رکھیں۔ گوشت خوری جس میں انڈہ بھی شامل ہے ترک کر دیں۔ تین ماہ تک صرف سبزیاں کھائیں۔ رات سوتے وقت دودھ کی بالائی ہونٹوں پر لگایا کریں۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔