Topics

کھانسی نزلہ کی شکایت رہتی ہے

سوال: خواجہ صاحب! میں بہت مجبور ہوکر آپ سے رجوع کر رہا ہوں۔ میری نظر کافی کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ مجھے کھانسی نزلہ کی اکثر شکایت رہتی ہے اور میرے گلے میں ہمیشہ بلغم اٹکا رہتا ہے۔ کھانسی شروع میں خشک ہوتی ہے جس کے ساتھ سینے میں درد ہوتا ہے۔ بعد میں کھانسی تر ہو جاتی ہے اور درد ختم ہو جاتا ہے۔ بلغم کی تکلیف سارا سال رہتی ہے۔ کھانسی کی وجہ سے سانس مشکل ہو جاتا ہے۔ ہر موسم سرما میں میرے سارے جسم پر سوئیاں سی چبھتی ہیں۔ میں نے بہت سی ادویات استعمال کی ہیں جن سے وقت طور پر آرام آ جاتا ہے۔ لیکن چند دنوں بعد پھر وہی تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔ مہربانی فرما کر کوئی ایسا عمل بتائیں جس سے یہ بیماری دور ہو سکے۔ بیماری کی وجہ سے کوئی کام صحیح طور پر انجام نہیں دے سکتا۔

جواب: ٹونسلز کا علاج ہونا چاہئے۔ املتاس کو ٹکر قہوہ میں جوش کر کے چھان کر صبح اور رات غرارے کیا کریں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔