Topics

مٹی سے نکلتے ہیں پرندے اُڑ کر

مٹی سے نکلتے ہیں پرندے اُڑ کر

دنیا کی فضا دیکھتے ہیں مڑ مڑ کر

مٹی کی کشش سے اب کہاں جائیں گے

مٹی نے انہیں دیکھ لیا ہے مڑ کر

 

تشریح:  تمام جاندار مٹی سے بنے ہوئے ہیں۔مٹی سے مراد روشنیوں کا وہ خلط ملط ہے جس میں تمام رنگ موجود ہیں۔ اس کل رنگ روشنی بھی کہا جاتا ہے۔ یہی رنگ درخت کی جڑیں زمین حاصل کرتی ہیں۔اوریہی رنگ تنا، شاخوں ، پتوں ، پھول اور پھل میں نمایاں ہو جاتے ہیں لیکن تخلیق کی یہ طرز و دیرپا نہیں ہے۔ جلد ہی یہ تخلیق پھر مٹی بن جاتی ہے پرندے بھی اسی مٹی کے بنے ہوئے ہیں۔قوت پرواز حاصل ہو جانے کے بعد بھی مٹی سے رستگاری حاصل کر سکتے کیوں کہ وہ مٹی کے دائرہ کار (Gravity) سے باہر نہیں جا سکتے ۔جلد ہی یہ کشش انہیں پھر مٹی میں مل کر مٹی بن جانے پر مجبور کردیتی ہے۔




_______________

روحانی ڈائجسٹ فروری ۸۲

تذکرہ قلندر بابا اولیاء صفحہ ۱۴۶

Topics


Sharah Rubaiyat

خواجہ شمس الدین عظیمی

ختمی مرتبت ، سرور کائنات فخر موجودات صلی اللہ علیہ وسلم کے نور نظر ، حامل لدنی ، پیشوائے سلسۂ عظیمیہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کی  ذات بابرکات نوع انسانی کے لیے علم و عرفان کا ایک ایسا خزانہ ہے جب ہم تفکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح عیا ں ہوجاتی ہے کہ اللہ تعالی نے جہاں آپ تخلیقی فارمولوں اور اسرار و رموز کے علم سے منور کیا ہے وہاں علوم و ادب اور شعرو سخن سے بہرور کیا ہے۔ اسی طرح حضوور بابا جی ؒ کے رخ جمال (ظاہر و باطن) کے دونوں پہلو روشن اور منور ہیں۔

لوح و قلم اور رباعیات جیسی فصیح و بلیغ تحریریں اس بات کا زندہ  و جاوید ثبوت ہیں کہ حضور بابا قلندر بابا اولیاءؒ کی ذات گرامی  سے شراب عرفانی ایک ایسا چشمہ پھوٹ نکلا ہے جس سے رہروان سلوک تشنۂ توحیدی میں مست و بے خود ہونے کے لیے ہمیشہ سرشار  ہوتے رہیں گے۔