Topics

معلوم ہے تجھ کو زندگانی کا راز؟

معلوم ہے تجھ کو زندگانی کا راز؟

مٹی سے یہاں بن کے اڑا ہےشہباز

اس کے پرو پرزے تو یہی ذرے ہیں

البتہ کہ صناع ہے اس کا دم ساز

 

تشریح!    اے آدم! کیا تجھے معلوم ہے کہ تیری زندگی کے اندر کون  سے فارمولے کام کررہے ہیں؟ دنیا میں  ہر چیز کی ساخت مٹی سے عمل میں آئی ہے۔ شہباز کی قوت پرواز بھی اسی مٹی کی ممنون کرم ہے۔ کیوں کہ اس کے جسمانی اعضاء اسی مٹی (کل رنگ روشنی) کی مختلف ترکیبوں سے وجود میں آئے ہیں۔ البتہ تخلیق کا اصل راز یہ ہے کہ مٹی کے اندر خالق کائنات کا امر متحرک ہے جو کہ مٹی کو مختلف سانچوں میں ڈھال کر مختلف شکلوں میں ظاہر کررہاہے۔ کنکر ، پتھر، پودے، مختلف قسم کے جانور اور انسان در اصل مختلف قسم کے جانور اور انسان دراصل  مختلف سانچے  (Die)  ہیں۔



_____________

روحانی ڈائسجٹ: فروری ۸۲

تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ : ص ۱۴۶ ۔ ۱۴۷


Topics


Sharah Rubaiyat

خواجہ شمس الدین عظیمی

ختمی مرتبت ، سرور کائنات فخر موجودات صلی اللہ علیہ وسلم کے نور نظر ، حامل لدنی ، پیشوائے سلسۂ عظیمیہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کی  ذات بابرکات نوع انسانی کے لیے علم و عرفان کا ایک ایسا خزانہ ہے جب ہم تفکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح عیا ں ہوجاتی ہے کہ اللہ تعالی نے جہاں آپ تخلیقی فارمولوں اور اسرار و رموز کے علم سے منور کیا ہے وہاں علوم و ادب اور شعرو سخن سے بہرور کیا ہے۔ اسی طرح حضوور بابا جی ؒ کے رخ جمال (ظاہر و باطن) کے دونوں پہلو روشن اور منور ہیں۔

لوح و قلم اور رباعیات جیسی فصیح و بلیغ تحریریں اس بات کا زندہ  و جاوید ثبوت ہیں کہ حضور بابا قلندر بابا اولیاءؒ کی ذات گرامی  سے شراب عرفانی ایک ایسا چشمہ پھوٹ نکلا ہے جس سے رہروان سلوک تشنۂ توحیدی میں مست و بے خود ہونے کے لیے ہمیشہ سرشار  ہوتے رہیں گے۔