Topics

مثانہ میں غدود

سوال: عرصہ چھ سال سے میرے والدصاحب بیمار ہیں۔ بیماری یہ ہے کہ ان کی پیشاب کی نالی میں ایک غدود پیدا ہو گیا ہے۔ اگر وہ کوئی ٹھنڈی چیز کھا لیتے ہیں تو غدود پھول جاتا ہے اور پیشاب رک جاتا ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے آپریشن ہو گا۔ لیکن وہ آپریشن سے بہت ڈرتے ہیں۔ مہربانی فرما کر آپ اپنی کتاب رنگ و روشنی سے علاج کے طریقے پر علاج تجویز فرما دیں۔ یہ بھی بتا دیں کہ رنگین پانی کتنے دن کارآمد رہتا ہے۔ بینجنی رنگ کسے کہتے ہیں؟ ایک بیماری میری والدہ کو لگی ہوئی ہے۔ انہیں عرصہ بیس سال سے دستوں کی شکایت ہے۔ ہر قسم کا علاج کرا چکے ہیں مگر افاقہ نہیں ہوا۔ کھانے کے تھوڑی دیر بعد انہیں حاجت ہو جاتی ہے۔ وہ اپنی اس بیماری سے بہت عاجز ہیں۔

جواب: بینگنی رنگ شعاعوں کا پانی تیار کر کے صبح شام 2,2اونس پلائیں اور مثانہ پر بینگنی شعاعوں کے تیل کی مالش کریں۔ ہلکے ہاتھ دس منٹ دائروں میں مالش کی جائے۔ رنگین پانی تین روز کارآمد رہتا ہے۔ بینجنی، بینگنی اور جامنی رنگ ایک ہی رنگ کے نام ہیں۔والدہ صاحبہ کو دونوں وقت کھانے سے قبل زرد شعاعوں کا پانی پلائیں۔ خوراک دو، دو اونس پانی ہے۔ پیٹ پر مرہم زرد کی مالش کریں صبح اور رات کو۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔