Topics
سوال: بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ سے سوا سال پہلے دماغی تکلیف ہو گئی تھی۔ صحت میں تو کچھ فرق پڑا ہے۔ لیکن دماغی تکلیف میں کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔ ہم ابو کی بیماری کی وجہ سے بہت پریشان ہیں کیونکہ وہ اپنے مکمل حواس میں نہیں ہیں۔ مادی علاج کے ساتھ ساتھ ہم اللہ کے کلام سے بھی علاج کرنا چاہتے ہیں۔
جواب: تین بڑی چینی کی سفید پلیٹوں پر زعفران اور عرق گلاب سے
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
إنما أمره إذا أراد شيئا أن يقول له كن فيكون(سورہ یٰسٓ)
اَلرَّضَاعَتْ عَمَا نَوِیْلُ
اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ
لکھ کر ایک پلیٹ صبح، ایک شام اور ایک رات کو پانی سے دھو کر پلائیں۔ چالیس روز تک کوشش کی جائے کہ اس عمل میں ناغہ نہ ہو۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔