Topics
داہنے
ہا تھ کے انگو ٹھے سے سیدھے نتھنے کو بند کر لیں اور با ئیں نتھنے سے دس سیکنڈتک
سانس کھنچ کر بایاں نتھنا چھنگلیاسے بند کر لیں اور تیس سیکنڈ تک سانس رو ک لیں ۔
تیس سیکنڈ کے بعد سیدھے نتھنے سے دس سیکنڈ تک سانس خارج کریں۔اب دوبارہ دائیں نتھنے
ہی سے دس سیکنڈ تک سانس اندر کھینچیں ۔با ئیں نتھنے پر سے چھنگلیاں ہٹا کر دو بارہ
دائیں ہاتھ کے انگو ٹھے سے دایاں نتھنا بند کر لیں۔ سانس کو تیس سیکنڈ تک رو کے
رکھیں ۔پھر با ئیں نتھنے سے دس سیکنڈ تک سانس باہر نکا لیں یہ ایک چکر ہو گیا ۔
صبح
سورج نکلنے سے قبل اور رات کو سونے سے پہلے۔ لیکن یہ عمل آدھی رات سے پہلے پہلے
کر لیاجا ئے ۔
صبح
کے وقت پانچ چکر ، رات کے وقت دس چکر ۔
مراقبہ میں بیٹھ جا ئیں ۔ آنکھوں کے اوپر رو
ئیں دار سیاہ رنگ کپڑا اس طر ح با ندھ لیں کہ آنکھوں کے پپوٹوں پر ہلکا سا دبا ؤ
پڑتا رہے ۔رو مال کی بند ش اتنی زیادہ نہ ہو کہ آنکھیں دکھنے لگیں ۔ رومال
باندھنے سے مقصد یہ ہے کہ پپوٹے پر اتنا لطیف دبا ؤ رہے کہ پپوٹے حرکت نہ کر سکیں
۔ اب یہ تصور کر یں کہ الٹی طر ف کا دماغ ANTI CLOCK
WISE گھوم
رہا ہے ۔ اس مشق کے دوران اکثر یہ ہو تا ہے کہ جب کو ئی طالبعلم دماغ کو گھما تا
ہے تو جسم بھی ہلنے لگتا ہے اس بات کا خاص خیال رکھا جا ئے کہ سر نہ ہلے ۔ پندرہ
منٹ صبح اور پندرہ منٹ رات دماغ کو گر دش دینے کی یہ مشق جا ری رکھی جا ئے ۔
اس
مشق کے ساتھ ساتھ کسی ایسے آدمی کا انتخاب کریں جو پا کیزہ ذہن ہو اور آپ سے
انسیت رکھتا ہو ۔ایک بڑی میز کے اوپر لکڑی کا ایک اونچا تختہ اس طر ح فٹ کر لیں کہ
آمنے سامنے دو بیٹھے ہو ئے آدمی نظر نہ آئیں ،دیا ر کی لکڑی کے پچاس عدد گٹکے
(جیسا لوڈو کا پا نسہ ہو تا ہے )بنوالیں ۔ گٹکے کو نیلے رنگ سے پینٹ کر وا لیں اور
ہر گٹکے کے چھ پہلوؤں پر سفید رنگ سے ہند
سے لکھوائیں ۔ پا نسہ کے ہر پہلو پر چھ مرتبہ ایک کا ہندسہ لکھا جا ئے گا دو سرے
پا نسہ کے ہرپہلو پر چھ مر تبہ دو کا
ہندسہ لکھا جا ئے گا ۔ تیسرے پا نسہ کے ہر پہلو پر چھ مرتبہ تین کا ہند سہ لکھا جا ئے گا ۔اس طرح
پچاس پا نسے لکھوائے جا ئیں ۔
میز کے دونوں طر ف دو اسٹول ڈال دیں اور دونوں
آدمی بیٹھ جا ئیں ۔ پچیس پا نسے ایک صاحب کے پاس رہیں گے اور پچیس پا نسے دو سرے
صاحب کے پاس رہیں گے ۔ دونوں صاحبان ایک کا پی اور پنسل بھی اپنے پاس رکھیں ۔
دونوں میں سے ایک صاحب اپنے ذہن میں یہ بات سو چیں کہ سامنے بیٹھا ہوا آد می نمبر ۱
ایک کاپا نسہ پھینکے اور نمبر ایک کا
ہندسہ کا پی پر لکھ لیں ۔ جب پا نسہ پھینکا جا ئے تو اس کا نمبر بھی کا پی پر اتار
لیا جا ئے مطلب یہ ہےکہ وہ ہندسہ جو آپ
نے سو چا ہے کاپی پر لکھ لیا جا ئے اور وہ ہندسہ جو پھینکا گیا ہے اس کا نمبر بھی
نوٹ کر لیا جا ئے ۔
جب
دونوں طر ف سے پچیس پچیس پا نسوں کا تبا دلہ پو را ہو جا ئے تو دونوں صاحبان یہ دیکھیں
کہ ذہن نے کس حد تک رہنما ئی کی یعنی کتنے پا نسے آپ کی سوچ کے مطا بق
ڈالے گئے ۔ اس مشق کو اس وقت تک جا ری رکھا جا ئے جب تک پچھترفی صد کا میابی ہو ۔
کامیابی سے مراد یہ ہے کہ جو ہندسے آپ
کے ذہن میں آئیں فریق ِثانی وہی ہندسے تختہ کے اس پار پھینکے ۔یہ مشق فرصت کے
اوقات متعین کر کے چو بیس گھنٹے میں پندرہ پندرہ منٹ دو وقت کی جائے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
انتساب
ان شاداب دل د و ستوں کے نام جو مخلوق
کی خدمت کے ذریعے انسانیت کی معراج
حاصل کر نا چاہتے ہیں
اور
ان سائنس دانوں کے نام جو ن دو ہزار چھ عیسوی کے بعد زمین
کی مانگ میں سیندور
بھر یں گے ۔