Topics
محمد
منصور ، با غبان پورہ ۔
۲۹۔
اپریل : بارش پانچ سیکنڈ تک نظر آتی رہی جو دودھیارنگ کی تھی اور ذہن اسے نورانی
صورت میں دیکھنے کی کوشش کر تا رہا۔
آج
خلاف معمول صبح بیدار ہوکر دوبارہ سوگیا ۔ دیکھا کہ میرے کمرے میں سیاہ اور کمزور
رنگت والا شخص جھا ڑو دے رہا ہے ۔دیکھتے ہی میں غصے میں باہر آگیا اسے میرے کمرے
میں داخل ہو نے کی جرات کیسے ہو ئی ۔دو بارہ کمرے میں شک کی بنا ء پر گیا ۔دیکھا
کہ وہ میرے بوٹو ں کے تسمے بڑی نفا ست سے پر و رہا ہے ۔ میں نے اس سے کہا آپ غلط
تسمے ڈال رہے ہیں میری بات کو نظر انداز کر تے ہو ئے وہ کام کر تا رہا ۔
۳۰۔
مٹی ـ:
آہستہ آہستہ نیلے با دل چھا گئے ۔ آج با زو اور سر ایسے ٹھنڈے ہو گئے جیسے
انہیں برف میں لگا دیا گیا ہو ۔
لطیف
آباد ، حید ر آباد میں منیر احمد
۱۶ ۔ جولا ئی سے برابر نور کی با رش والی مشق کر
رہے ہیں ۔ لکھتے ہیں پہلے دودن کو ئی خاص بات نہیں ہو ئی ۔ البتہ ۱۸۔ جو لا ئی کو
مشق کے دوران سر میں شیدید قسم کا درد ہو ا۔ ۹ ۱ ۔ جو لا ئی کو بھی مشق کے دو ران یہ درد برابر ہو تا رہا لیکن چو نکہ اس
بات کی وضا حت آپ نے کر دی تھی اس لئے میں نے کو ئی خیال نہیں کیا ۔
۲۰۔
جو لا ئی کو جب مشق سے فا رغ ہو کر میں بستر پر لیٹا تو مجھے یوں محسوس ہوا اکہ
جیسے میں دو بن گیاہوں ۔ میں نے تصور کی آنکھ سے دیکھا تو میرے برابر میں ایک اور
منیر لیٹا ہوا تھا ۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
انتساب
ان شاداب دل د و ستوں کے نام جو مخلوق
کی خدمت کے ذریعے انسانیت کی معراج
حاصل کر نا چاہتے ہیں
اور
ان سائنس دانوں کے نام جو ن دو ہزار چھ عیسوی کے بعد زمین
کی مانگ میں سیندور
بھر یں گے ۔