Topics

گلٹی


ایک مریضہ خنازیر میں مبتلا تھی اور اس کو ہلکا ہلکا بخار تھا۔ ایک گلٹی دائیں جبڑے پر تھی اور دوسری گردن پر جو کافی سخت تھی اس میں شدید دردتھا۔ پہلے نیلا اورسبز پانی ہر چار گھنٹہ کے بعد باری باری دیا گیا۔ چارروز کے بعد جبڑے والی گلٹی سے پک کر مواد بہنے لگا اور درد بھی ختم ہوگیا لیکن دوسری گلٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ تقریباً ایک ہفتہ انتظار کے بعد میں نے سرخ اورزرد رنگ کا پانی باری باری دی ایک ہفتہ کے اندر اندر گلٹی آدھی رہ گئی۔ درد بھی ختم ہوگیا۔ اب تیسرا ہفتہ جارہاہے گلٹی برائے نام رہ گئی ہے۔ بچی کو سردیوں میں بھی شدید پیاس لگتی تھی وہ بھی بہ فضلِ خدا ٹھیک ہوگئی ہے۔ میرے تجربہ میں یہ بات بھی آئی ہے کہ جس چمچہ سے ایک رنگ کا پانی دیا جائے ، اس چمچہ کو صاف اورخشک کئے بغیر دوسرے رنگ کا پانی نہیں دینا چاہئے۔ آسمانی اور زرد رنگ کا پانی دودو گھنٹے کے بعد دینے سے بہت جلد فائدہ ہوتاہے۔ شدید حالت میں کچھ خوراکیں آدھ آدھ گھنٹہ کے بعد بھی دی جا سکتی ہیں۔ میرا طریقہ علاج یہ ہے کہ میں صاف شفاف آدھے گلاس پانی میں رنگین پانی کے چند قطرے ڈال دیتاہوں اور دوسرے رنگ کے پانی کے چند قطرے دوسرے گلاس یا چینی کے صاف پیالے میں ڈال دیتاہوں اور مریض کو دونوں برتنوں کی چمچیاں الگ الگ رکھنے کی ہدایت کردیتاہوں۔ یہ احتیاط رنگوں کے علاج میں ضروری ہے۔

Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔