Topics
جسم کے کسی
حصہ پر یا چہرے پر جو چھوٹے مسّے ہوجاتے ہیں ان کو رفع کرنے کے لئے سرخ رنگ کا
پانی اورسرخ رنگ میں تیار کیاہوا لسی کا تیل بہترین علاج ہے۔ مسّوں پر آتشی شیشے
کے ذریعے سورج کی شعاعیں ڈال کر ان کو جلا دینا بھی علاج ہے ۔ لیکن اس میں بہت سخت
احتیاط کی ضرورت ہے، یہ عمل تین منٹ سے زیادہ دیر تک ہرگز نہیں ہونا چاہئے اوریہ
احتیاط بھی ضروری ہے کہ سورج کی شعاعیں صرف مسّے پرہی پڑیں ورنہ دوسرے حصے کے جل
جانے اوراسے نقصان پہنچ جانے کا احتمال ہے۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔