Topics
ایک بچہ جس
کی پیشاب کی نالی میں شدید درد ہورہا تھا ۔ بینگنی رنگ کی ایک ہی خوراک سے درد
آدھے گھنٹہ میں بند ہوگیا۔ پیشاب جل کر آنے اورجلدی جلدی حاجت ہونے اور مثانہ و
پیشاب کی نالی میں شدید درد میں اور بھی بہت سے مریض تھے جن کو بینگنی رنگ کی
خوراکوں سے فائدہ ہواہے۔ مثانہ کی پتھری نارنجی رنگ کے پانی سے ٹکڑے ٹکڑے ہوکر نکل
گئی ہے۔ پیٹ میں مروڑ، شدید درد، قولنج، اپھارہ، گیس جوانتڑیوں میں ہوا اس کے لئے
نارنجی رنگ کا پانی بہت مفید اورزود اثر ثابت ہوا۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔