Topics
اگر ام الدماغ کے
اندر خلا بہت واقع ہوجائے اور ہجوم بہت کم ہوتو (Spinal
Cord)(ریڑھ کی ہڈی سے
جوتار حرارت لے کر جاتے ہیں ان میں حرارت مقدارمیں اتنی کم ہوتی ہے کہ کہیں نہ
کہیں جوڑ میں گلٹی بن جاتی ہے۔ گلٹی سیکنڈوں میں چھوٹے چھوٹے باریک کیڑے
پیداکردیتی ہے۔ اس کی وجہ سےحرارت کا ایک سمت میں زور ہوجاتاہے۔ اکثر اوقات حرارت
کا یہ زوراتنا بڑھ جاتاہے کہ مریض کا ٹمپریچر ایک سو آٹھ، ایک سو دس تک پہنچ
جاتاہے اور بعض اوقات ایک سودس سے بھی اوپر چلا جاتاہے۔ اور نتیجہ میں موت واقع ہو
جاتی ہے۔ اگرا بتداء میں اس کو صحیح سمجھ لیا جائے اور صحیح معالجہ ہوتو مریض
شفایاب ہوسکتاہے۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔