Topics

اڑکر لگنے والے امراض


جلد کے تین پرت ہوتے ہیں۔ اورہر جلد کے نیچے دوپرت ہوتے ہیں۔ ایک نہایت نازک اورایک دبیز نازک پرت کے متاثر ہوجانے سے موتی جھرہ وغیرہ کے امراض ہوتے ہیں۔ اوردبیز پرت کے متاثر ہونے سے پھوڑے ، پھنسیاں ، داد، چنبل وغیرہ ہوجاتے ہیں۔

برقی روتین طرح کی ہوتی ہیں۔ ان میں ایک رو جلد کے پہلے اوردوسرے حصہ کو قطعی متاثر نہیں کرتی ۔دوسری روصرف دوسری پرت کو متاثر کرتی ہے پہلی پرت پر اثر نہیں ڈالتی ۔ تیسری رو صرف پہلی پرت پر اثرڈالتی ہے۔ اسی مناسبت سے مرض میں شدت یاکمی واقع ہوتی ہے یہ واضح رہے کہ برقی روکے تاثر سے پیداہونے والے یہ امراض اڑکر لگتے ہیں۔ 

جب سورج کی روشنی کے ذریعہ برقی روجتنی کہ جسم پر پڑنی چاہئے۔ اتنی نہیں پڑتی بلکہ اس میں زیادتی ہوجاتی ہے توجلد کی تیسری پرت سے جلدی امراض شروع ہوتے ہیں ۔ مثلاًچیچک وغیرہ۔

اگرکمی اعتدال کے ساتھ ہوتی ہے تو امراض ، جلد کی دوسری پرت سے شروع ہوتے ہیں جیسے خسرہ وغیرہ۔

اگردھوپ جسم تک کم مقدار میں پہنچی ہے تو جسم کی پہلی پرت سے جلدی امراض شروع ہوتے ہیں جیسے موتی جھرہ وغیرہ۔


Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔