Topics
مربّہ آملہ،
شربتِ بادام، کدّوکی ترکاری، کھیرا(بیج نکال کر) گاجر اور گاجر کا مربّہ، کشمش،
پختہ امرود، شریفہ اور چقندر مقوی قلب میں، اگر انار، انگور اورسیب کو کثرت سے
استعمال کیا جائے تو فائدے میں یہ بڑے بڑے
کشتہ جات کا نعم البدل ثابت ہوتے ہیں۔ تازہ انگور، چیری ، اننّاس ، انار، سنگترہ ،
اور شفتالو کا استعمال مفرح اور مقوی قلب ہے۔ مریض کو ذہنی اور جسمانی آرام
ضرورکرنا چاہئے۔
لیموں کا
استعمال مفرح قلب ہونے کی بنا پر اختلاج کے لئے فائدہ مند ہے۔ امراض قلب میں
متذکرہ بالا پھلوں کے عرق کا استعمال بالخاصہ فائدہ مندہے۔
ایسی چیزیں
جو گیس پیدا کرتی ہوں یا خون کو گاڑھا کرتی ہوں ہر گز استعمال نہ کریں۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔