Topics
اس اخلاقی بیماری کا علاج
بھی رنگوں کے ذریعہ ہوسکتاہے۔ اس کے لئے ’’احساس کمتری‘‘ والا آئینے کے سامنے کھڑا
ہونے کا عمل کریں اور پہننے کے کپڑے، پلنگ کی چادریں ، کمرے کے پردے ، فرش ،
اوڑھنے کے لئے چادر، لحاف ، تکیہ کے غلاف، کمرے میں دیواروں کا رنگ ، الغرض ہر شے
سفید براق ہونی چاہئے۔ اس طرح عمل کرنے سے
چند یوم میں ہی یہ اخلاقی پستی دور ہوجاتی ہے۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔