Topics

ٹی بی


مفید غذائیں

کدّو، بتھوے کا ساگ، مچھلی، چوزہ، بکری کادودھ، سیب کا رس، پیٹھا، کرم کلّہ، مٹراور شہد مفیدِمطلب ہیں۔ دق اورسل کے جن مریضوں کو دودھ ہضم نہ ہوتا ہو ان کے لئے ایک مجرب نسخہ درج ذیل ہے:

ھُوَالشَّافِی
لونگوں کو چوبیس گھنٹے پانی میں بھگوئیں۔ اس کے بعد انہیں پانی سے نکال کر سائے میں خشک کرلیں۔ پھر کھرل کر کے سفوف بنائیں۔ ایک لونگ کے برابر سفوف منہ میں ڈال کر اوپر سے دودھ پی لیں، انشاء اﷲ تمام دودھ ہضم ہوجائے گا۔روغن ،زیتون،پھلوں کے عرق اورانڈے اس مرض میں مفید ہیں۔

مضر غذائیں

سرخ مرچ ، تیز مصالحہ دارغذائیں ، ثقیل غذائیں ، نشہ آور اشیاء جن میں تمباکو بھی شامل ہے۔ غم وتفکرات، گردوغبار سے آلود فضا ، گندگی، محنت ومشقّت۔

Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔