Topics

شعاعوں کے ذریعہ انجکشن تیار کرناا ور بجلی کے رنگین بلب


میں نے اپنے عزیز، ڈاکٹر محمد عبداﷲایم بی بی ایس کے تعاون سے سرخ رنگ شعاعوں سے انجکشن تیار کیا۔ وہ اس طرح کے سرخ رنگ کے جار میں ڈسٹلڈ واٹر کے ایمپیول رکھ کر چالیس روز صاف دھوپ میں رکھا ۔ میرے ایک پیر بھائی کی کمر میں سولہ سال سے درد تھا۔ جو کسی بھی طریقہ علاج سے ختم نہیں ہوتا تھا،ان کی ران میں ایک سی سی انجکشن لگایا گیا جس سے دردمیں پچاس فیصدی کمی واقع ہوگئی۔ پندرہ روز ے بعد دوسرا انجکشن دیا گیا۔ خدا کے فضل وکرم سے مرض کلیتاً غائب ہوگیا۔

ایک متمول گھرانے کی بزرگ خاتون کا ایک گروہ اس حد تک متاثر ہوگیا تھا کہ ڈاکٹروں نے اسے علاج دینے کا مشورہ دیا۔ ہم نے بجلی کے رنگین بلب کی شعاعوں سے علاج تجویز کیا۔ اﷲتعالیٰ نے رحم فرمایا اور یہ بزرگ خاتون گردہ نکالنے کی تکلیف سے محفوظ رہیں۔ اسی طرح چہرہ پر داغ دھبّے دورکرنے اوردماغی امراض میں اس علاج سے سو فیصدی کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ کوشش انسان کرتاہے شفااﷲدیتاہے۔

Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔