Topics

جگر کے امراض


مفید غذائیں

جگر کی بڑھتی ہوئی حرارت کو متوازن کرنے کے لئے اننّاس ، لیموں ، سنگترہ ، انگور اور سیب بہت مفید ہے۔ بادام بھی مفید ہے، جن لوگوں کامعدہ کمزور نہ ہو ان کو کیلا ضرور استعمال کرنا چاہئے کیونکہ یہ بدن کو کافی غذابخشتاہے اور اس میں تغذیہ جگر کی قوت زیادہ پائی جاتی ہے۔

آبِ انار، سوزشِ جگر میں کمی کرنے کے لئے مفیدثابت ہوتاہے۔ سرسوں کا ساگ، کدّو، آڑو، کریلہ، جامن، شہتوت، لیموں، فالسہ، گنّا، خرفہ کا ساگ اور بتھوے کاساگ مفید اشیاء ہیں۔ تندرست بکرے کا کلیجی کی یخنی اورترنج مفید ہیں۔

مضر غذائیں

لہسن ، زعفران ، سرخ مرچ، جگر کی حدّت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔


Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔