Topics
آنکھوں میں درد، آشوب
چشم، سوجن ، سرخی ، آنکھوں میں زخم، گوہانجی اور رو ہے وغیرہ۔ یہ امراض ہاضمہ کی
خرابی یا بیرونی عوارضات مثلاًگرمی، سردی، چوٹ، گردوغبار اور دھواں وغیرہ لگنے سے
ہوتے ہیں۔ اگرہاضمہ خراب ہوتو غذا میں گرم تاثیر والی اشیاء استعمال نہیں
کرنی چاہئیں۔ ہلکی غذائیں استعمال کریں ہلکے نیلے رنگ (جسے آسمانی رنگ کہتے ہیں اس
میں ذرا بھی سرخی کی آمیزش نہیں ہوتی) کی عینک دوتین گھنٹے روز لگایا کریں، نیلے
رنگ کی شعاع ایک دو منٹ تک منہ میں ڈالیں اوراگر پورے چہرے پر نیلی روشنی ڈالی
جائے تو اوربھی مفید ہے۔ آنکھوں اور پلکوں پر نیلی روشنی ڈالنے سے دو مہینے میں رو
ہے بالکل ختم ہوجاتے ہیں۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔