Topics

موتی


موتی عام طورسے سفید اورچمکدار رنگوں میں ملتاہے اورخاص طور پر زرد رنگوں میں ۔ یہی رنگ آپ کو معمولی نگینوں میں بھی مل سکتاہے۔ اس کے خواص حسبِ ذیل ہیں:

موتی پاگل پن کو دور کرتاہے۔بصارت کو زیادہ کرتاہے اور آنکھوں کی اکثر بیماریوں سے محفوظ رکھتاہے۔ سفید رنگ کے موتی یا اس کے معمولی نگینہ کو پانی میں دھو کر بچوں کو پانی پلایا جائے تو دانت نکلنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس کو انگوٹھی میں پہنا جائے تو دل کو تقویت دیتاہے اور نزلہ وبخار میں مفیدہے۔


Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔