Topics
ایک خاندان
میں ناقص یازہریلا بناسپتی گھی کھانے سے گھر کے تمام افراد ، گھی کھاتے ہی شدید
متلی، قے، منہ سے جھاگ، جسم برف کی طرح ٹھنڈا ہونے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔ جن
میں سے ایک کے سواتمام افراد فوری طبّی امداد ملنے کی وجہ سے بچ گئے۔
لیکن ایک
لڑکا جس کی عمر ۱۸؍سال تھی، فوری طبی امداد سے بچ تو گیا۔ مگر اس کا جسم بتدریج سن
ہوتاچلاگیا۔ منہ سے بہت بڑی مقدار میں جھاگ دارلعاب کا بہنا بھی بند نہیں ہوا۔ ہر
طرف سے مایوسی کے بعد اسکو میرے پاس لایا گیا۔ حالت واقعی قابل رحم تھی۔ میں نے
اﷲکا نام لے کر سرخ رنگ کا پانی اورزرد رنگ کا پانی پندرہ پندرہ منٹ بعد دینا شروع
کیا۔ آدھے گھنٹے بعد دل کی حالت میں نمایاں فرق تھا۔ ایک گھنٹہ کے بعد جسم گرم
ہوگیا۔ فالج کی کیفیت جاتی رہی اور دوگھنٹہ کے بعد منہ سے جھاگ دارلعاب آنا بند
ہوگیا۔ اب وہ لڑکا بالکل ٹھیک ہے۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔