Topics
شہد خالص ایک
حصہ اورتین حصہ پانی ملاکر جوش دیکر ٹھنڈا کرلیں اورمریض کو پلائیں ، کبوتر یا
چڑیا کا شوربہ کھلائیں اورپیاس کی حالت میں مندرجۂبالا شہد کا پانی پلائیں۔ موسمی
، مالٹے اور انگور کا عرق بھی مفید ہوتاہے۔ رعشہ کے لئے خرگوش کا مغز سیاہ مرچ کے
ساتھ پکا کر کھلانا مفید ہے۔ فالج اورلقوہ کے لئے لہسن ، ادرک کا مربّہ، جائیفل کا
چوسنا، دو تین تولہ اخروٹ روزانہ کھلانا، چلغوزہ، پہاڑی پودینہ شہد کے ساتھ
استعمال کرنا۔ مرغ کے گوشت کی یخنی ، کریلا، انڈا، چھوہارے ، کھجور، اجوائن دیسی
اورہینگ وغیرہ بھی مفید ہیں۔
فالج اورلقوہ
کے مریض کو ٹھنڈی ، کھٹّی چیزیں ، مٹھائیاں، شربت اور ثقیل چیزوں سے پرہیز لازمی
ہے۔ اس کے علاوہ نمک ، آلو، چنا اورچاول اور ہر قسم کی چکنائی سے پرہیز کریں۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔