Spiritual Healing
برقی رو جب ام
الدماغ سے گزرتی ہے اور کوئی وجہ ایسی ہوجاتی ہے کہ اس رو کے درمیان کو سمک ریز(Cosmic Rays)آجائے اورکم سے کم
اپنی جگہ سے چارانچ بائیں طرف ہٹی ہوئی ہوتو اس کا حملہ یک لخت دل پر ہوتاہے۔ اس
کو کچھ کہہ دیجئے خواہ ہارٹ فیلئیر(HEART FAILURE)کانام دیجئے یا کسی اورطرح کی موت کا مریض
کے بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر لیکن یہی کو سمک ریز جب
دا ہنی طرف چار انچ ہٹی ہوئی ہوتو برقی نظام سب کا سب تباہ کر دیتی ہے۔ یہاں تک کہ
سیدھے کندھے سے پیر تک اس کا اثر ہوتاہے۔ اسی کو فالج کا نام دیاجاتاہے اور پولیو
بھی کہا جاتاہے۔ بروقت فالج کا علاج کرلینے سے صحتمندی بہت آسان ہوجاتی ہے۔ تاخیر
ہوجانے یا علاج غلط ہوتو بہت مشکل پیش آتی ہیں۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔