Spiritual Healing

چیچک


چیچک نکلتے نکلتے رک گئی ہو یا نکل کر بیٹھ گئی ہوتو سرخ رنگ کا پانی بہت مفید ہے ۔ ایک دوہی خوراک پلانے سے ابھر آتی ہے۔ اگرسرخ رنگ کی شعاعیں تین منٹ تک شروع میں جسم پر ڈالی جائیں تو چیچک کے دانے بہت جلد نکل کر بھر جاتے ہیں۔ چیچک کے بھرپور نکل آنے کے بعد سرخ رنگ کا استعمال بالکل نہیں کرناچاہئے بلکہ  جس وقت دانوں میں مواد پڑجائے اور مواد بہنے لگے توسیل کھڑی کا سفوف ان پر چھڑکنا چاہئے اور آسمانی یانیلے رنگ کا پانی ایک ایک اونس صبح شام پلانا چاہئے اور نیلے رنگ کی شعاع تین چار منٹ تک روزانہ جسم پر ڈالتے رہنا چاہئے۔ اس سے تمام گرمی اورسوزش رفع ہوکر زخم اچھے ہوجاتے ہیں۔

Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔