Spiritual Healing

منہ میں چھالے


منہ کے اندر سفید اور سرخ رنگ کے چھوٹے چھوٹے دانے ہو جاتے ہیں۔ جب یہ مرض آنتوں میں پہنچ جاتاہے تو خطرناک ہوجاتاہے۔ یہ اکثر گرمی کی زیادتی بخار کی گرمی اورمعدہ کی خرابی سے ہوتاہے۔

بچوں کا منہ اکثر آجاتاہے جو بچوں کے لئے بہت تکلیف دہ ہوتاہے اس کی وجوہات بھی کم وبیش وہی ہیں جو اوپر بیان کی گئی ہیں۔

تین چارروز تک نیلے پانی کی قلیل مقدار یعنی آدھ آدھ تولہ ہر آدھے گھنٹے کے بعد دی جائے۔ اگر ۲۴؍ گھنٹے میں مکمل طورپر آرام نہ ہوتوچند گھنٹے توقف کرکے پھر وہی عمل دہرایا جائے۔ بڑوں کے لئے مقدار خوراک ایک اونسی ہے۔


Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔