Spiritual Healing
بعض اشخاص
میں خون کا دباؤ فطری طورپر کم درجہ پرسیٹ ہوتاہے ۔ اس کو بیماری نہیں کہا جاسکتا۔
دورانِ خون میں کمی ، خون کی زیادہ بہہ جانے سے ، دست اورقے وغیرہ کی زیادتی سے بھی
ہوجاتی ہے۔ یہ کیفیت اعصابی تناؤ اورجذباتی ہیجان سے بھی واقع ہوسکتی ہے۔ اس مرض
میں یہ جاننا ضروری ہے کہ فی الواقعہ دورانِ خون میں کمی کاسبب کیاہے۔ اصلی سبب کے
علاج کے ساتھ اگر بلڈ پریشر کے مریض کو سرخ رنگ پانی ایک ایک اونس دیا جائے اور
سرخ رنگ شعاعوں میں رکھا جائے تو یہ مرض ختم ہوجاتاہے۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔