Spiritual Healing

رعشہ ، فالج اور لقوہ


مفید غذائیں

شہد خالص ایک حصہ اورتین حصہ پانی ملاکر جوش دیکر ٹھنڈا کرلیں اورمریض کو پلائیں ، کبوتر یا چڑیا کا شوربہ کھلائیں اورپیاس کی حالت میں مندرجۂبالا شہد کا پانی پلائیں۔ موسمی ، مالٹے اور انگور کا عرق بھی مفید ہوتاہے۔ رعشہ کے لئے خرگوش کا مغز سیاہ مرچ کے ساتھ پکا کر کھلانا مفید ہے۔ فالج اورلقوہ کے لئے لہسن ، ادرک کا مربّہ، جائیفل کا چوسنا، دو تین تولہ اخروٹ روزانہ کھلانا، چلغوزہ، پہاڑی پودینہ شہد کے ساتھ استعمال کرنا۔ مرغ کے گوشت کی یخنی ، کریلا، انڈا، چھوہارے ، کھجور، اجوائن دیسی اورہینگ وغیرہ بھی مفید ہیں۔

مضر غذائیں

فالج اورلقوہ کے مریض کو ٹھنڈی ، کھٹّی چیزیں ، مٹھائیاں، شربت اور ثقیل چیزوں سے پرہیز لازمی ہے۔ اس کے علاوہ نمک ، آلو، چنا اورچاول اور ہر قسم کی چکنائی سے پرہیز کریں۔


Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔