Spiritual Healing
جگر کی بڑھتی
ہوئی حرارت کو متوازن کرنے کے لئے اننّاس ، لیموں ، سنگترہ ، انگور اور سیب بہت
مفید ہے۔ بادام بھی مفید ہے، جن لوگوں کامعدہ کمزور نہ ہو ان کو کیلا ضرور استعمال
کرنا چاہئے کیونکہ یہ بدن کو کافی غذابخشتاہے اور اس میں تغذیہ جگر کی قوت زیادہ
پائی جاتی ہے۔
آبِ انار،
سوزشِ جگر میں کمی کرنے کے لئے مفیدثابت ہوتاہے۔ سرسوں کا ساگ، کدّو، آڑو، کریلہ،
جامن، شہتوت، لیموں، فالسہ، گنّا، خرفہ کا ساگ اور بتھوے کاساگ مفید اشیاء ہیں۔
تندرست بکرے کا کلیجی کی یخنی اورترنج مفید ہیں۔
لہسن ،
زعفران ، سرخ مرچ، جگر کی حدّت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔