Spiritual Healing
’’روحانی
ڈاک‘‘روزنامہ جسارت کراچی میں کسی صاحب کے خط کے جواب میں رنگ اورروشنی سے علاج پر
میرے کئی مقالے شائع ہوئے تو ہومیوپیتھی ڈاکٹر محمد خورشید ڈجکوٹ روڈ لائل پورنے
مجھ سے خط وکتابت کے ذریعہ اس علاج پر تجربات کئے۔
تجربات میں
جہاں جہاں انہیں دشواری پیش آئی۔ میں اپنے تجربہ کی بنیاد پر ان کی خدمت میں مشورہ
پیش کرتارہا۔ محیر العقول تجربات سامنے آئے تومیرے دل میں یہ خیال جانگزیں ہوگیا
کہ علمی توجیہہ کے ساتھ اس علاج کو کتابی صورت میں پیش کیا جائے۔
تاکہ وہ لوگ
جو بڑی بڑی فیسوں اورقیمتی دواؤں کے متحمل نہیں ہیں ۔ اس علاج سے فائدہ اٹھاسکیں
معاشی پس ماندگی کے اس دور میں یہ علاج نہ صرف یہ کہ سستاہے بلکہ مفت کے برابر ہے۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔