Spiritual Healing

بدہضمی


دبلے پتلے جسم والوں کو جسم میں سرخ رنگ کی ، فربہ اورموٹے جسم والوں کو جسم میں نیلے رنگ کی زیادتی سے بدہضمی ہواکرتی ہے۔ سرخ رنگ کی زیادتی کے لئے زرد رنگ ایک ایک اونس دن میں دوبار پینا چاہئے اس سے معدہ کی خراش اورجلن رفع ہوکر قوت ہاضمہ بحال ہوجاتی ہے۔ اگریہ شکایت پرانی ہوتو علاج دوایک ماہ تک جاری رکھنا چاہئے۔

نیلے رنگ کی زیادتی کی بنا ء پر بدہضمی ، بہت بیٹھے رہنے اور ورزش نہ کرنے والوں کو ہوتی ہے۔ اس کا علاج بھی زرد رنگ کا پانی ہے جو اسی طرح دن میں دوبار دینا چاہئے اور علاج ایک یاد وماہ تک جاری رکھنا چاہئے۔ البتہ صحت کے آثار ایک ہفتہ کے بعد ہی ظاہر ہونے لگتے ہیں۔

ہر قسم کی بدہضمی میں رنگین پانی کھانا کھانے کے بعد پینا چاہئے اور غذا ہلکی اورزودہضم کھانا چاہئے ۔ اگر بدہضمی میں متلی یا قے ہوتو آسمانی رنگ کا پانی ایک ایک تولہ آدھے گھنٹے کے بعد پینا چاہئے۔


Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔