Spiritual Healing

بخار


ڈاکٹر محمد خورشید صاحب اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ : میں نے گہرے نیلے رنگ کی شیشی میں پانی ڈالکر دوگھنٹہ تک صاف دھوپ میں رکھا ۔ اس کے بعد ہومیوپیتھی طریقہ پر ایک قطرہ نیلے پانی کا اور سو قطرے سادہ پانی کے دوڈرام کی شیشی میں ڈال کر ایک سو جھٹکے دے کر اس کی ایک طاقت بنائی۔ اس میں سے ایک قطرہ لے کرا ور سوقطرے پانی ڈالکر مزید سو جھٹکے دیئے۔ (ہومیوپیتھک طاقتیں اسی طرح بنائی جاتی ہیں)یہ میں نے اس لئے کیا تاکہ باربار رنگدارپانی دھوپ میں رکھنے کی مصیبت سے جان چھوٹ جائے اور دواکا اثر بھی قائم رہے۔ اس طریقے پر تیار کیاہواپانی میرے پاس تقریباً تین ماہ پڑارہا۔ میرے ایک دیرینہ دوست کا بچہ شدید بخار میں مبتلا ہوگیا۔ کنپٹیر ہوگئے اور شدیدسردرد بھی ساتھ تھا۔ میں نے نیلے رنگ کی شیشی کاپانی جسکی پہلی طاقت ہومیو پیتھک طریقہ پربنائی تھی اس بچے کو دینے کا فیصلہ کیا۔میراخیال تھاکہ چونکہ تین ماہ گزر چکے ہیں۔  اس لئے ہوسکتاہے کہ اس پانی میں دوائی کا اثر ختم ہوگیاہو۔ بہرحال میں نے بخار کے مریض بچہ کو یہی پانی دیدیا۔ نتیجہ حیران کن تھا۔ اس نیلے پانی کا ایک قطرہ شوگر آف ملک پر ڈالکر دیا تو پندرہ منٹ کے اندر سردرد غائب ہوگیا۔ کنپٹیروں کا درد بھی کم ہوگیا۔ بخار بھی جو پہلے بہت تیز تھا کم ہونا شروع ہوگیا۔ دوبارہ چارچار گھنٹے کے بعد مزید پانی کی خوراکیں دی گئیں۔ چوبیس گھنٹے میں بخار ، کنپٹیراوردرد بالکل ٹھیک ہوگیا۔

Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔