Spiritual Healing
اس میں امراض
گٹھیا اورنقرس بھی شامل ہیں۔ یہ دو قسم کا ہوتاہے ۔ شدید اورمزمن ، شدیدکے لئے
نیلا پانی پلانا چاہئے، نیلے رنگ کے پانی کی گدّیاں رکھنا اور نیلی شعاع ڈالنا
چاہئے۔ اورمزمن کے لئے نارنجی پانی کی گدّی اورنیلی شعاع استعمال کرنا چاہئے۔
کھانوں میں نمک کی مقدار کم کر کے چوتھائی کر دینی چاہئے۔ ٹھنڈی ، کھٹی، تلی ہوئی
چیزوں اورگڑتیل سے پرہیز لازم ہے۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔