Topics
سوال: میرا بچہ نعیم اختر جس کی عمر تقریباً 12سال
ہے۔ اپنے گاؤں یعنی مری میں ساتویں کلاس میں پڑھتا ہے۔ بچہ ذہین بھی ہے اور مذہب
سے اس کو کافی لگاؤ بھی ہے۔ لیکن جسمانی طور سے وہ بہت کمزور ہے۔ جو بھی اسے
دیکھتا ہے کہتا ہے کہ کیا گھر والے روٹی نہیں دیتے۔ میں جب پاکستان گیا تو اسے
راولپنڈی ایک ڈاکٹر کے ہاں لے گیا۔ ڈاکٹر نے بھی دیکھتے ہی کہا کہ بچہ بہت کمزور
ہے۔ لیکن وہاں خون، پیشاب اور ایکسرے چیک کرنے کے بعد کوئی بیماری نظر نہیں آئی۔
ڈاکٹر کو شک گزرا کہ شاید اس کے پیٹ میں کیڑے ہوں لیکن وہ بات بھی غلط ثابت ہوئی۔
لہٰذا ڈاکٹر نے ایک شربت دے کر فارغ کر دیا۔ مہربانی فرما کر آپ اس کا کوئی روحانی
علاج تحریر فرما دیں۔
جواب: میری تشخیص یہ ہے کہ مریض کے گردے متاثر ہیں۔ دل
جمعی کے ساتھ علاج کیجئے۔ کمزوری دور ہو جائے گی۔
جب رات کو بچہ گہری نیند سو جائے گھر کے
کوئی صاحب اس کے سرہانے کھڑے ہو کر ایک مرتبہ سورۃ بقرہ کی آیت الم سے یومنون
بالغیب تک پڑھ دیا کریں۔ علاج کی مدت چالیس روز ہے۔