Topics

جن بھوت کا سایہ

سوال:   رات کو جب سونے کی تیاری کرتا ہوں مجھے ابھی نیند آ رہی ہوتی ہے کہ اچانک میرا جسم بالکل ساکت ہو جاتا ہے اور مجھ میں ہلنے جلنے کی سکت باقی نہیں رہتی۔ عجیب عجیب آوازیں سنائی دیتی ہیں جس سے میں ڈر جاتا ہوں حالانکہ اس وقت میں جاگ رہا ہوتا ہوں۔ ایک دو دفعہ میں نے ہمت کر کے آنکھ بھی کھولی لیکن مجھے ایسی ویسی کوئی چیز نظر نہیں آئی جس سے یہ اندازہ ہو کہ مجھ پر جن یا بھوت کا سایہ ہے۔ یہ حالت ہمیشہ اندھیرے میں ہوتی ہے۔ بلب کی روشنی میں نہیں ہوتی۔ اس کیفیت میں سانس لینے میں بھی دقت ہوتی ہے۔ میری عمر سولہ سال ہے اور میں فرسٹ ائیر کا طالب علم ہوں۔

جواب:  گھر میں بازار کا پسا ہوا نمک بالکل استعمال نہ کیا جائے۔ ثابت لاہوری نمک گھر میں پیس کر کم سے کم مقدار میں استعمال کریں۔ سوتے وقت کمرے میں نیلے رنگ کا بلب روشن رکھیں۔ صبح اور رات کو سوتے وقت شہد کا ایک چمچہ لے کر اس پر ایک بار (اَلرَّضَاعَتْ عَمَا نَوِیْلُ)دم کر کے استعمال کریں۔ نیلی شعاعوں کا پانی صبح اور شام پی لیا کریں۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی